Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر سیخ پا
شائع 25 جولائ 2024 07:41pm
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ

شادی کا جشن تو ہر کوئی مناتا ہے مگر اب لوگوں کی جانب سے طلاق کا بھی باقاعدہ جشن منانے کا ٹرینڈ چل چکا ہے۔

حال ہی میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں انہوں نے طلاق کا پرجوش طریقے سے انتظام کیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اپنی طلاق کا جشن منانے کے لیے انہوں نے ڈانس بھی کیا۔

مصری خاتون کا اپنی طلاق پر جشن اور سونے کے تحائف تقسیم

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ خاتون پرپل تھیم سے اپنے گھر کو روشن کیا ہوا ہے، طلاق کی خوشی میں خاتون کو لہنگا چولی پہنے مختلف بالی وڈ کے میش اپ گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون کے عقب میں طلاق مبارک کے نام سے غبارے بھی لگائے گئے ہیں اور خاتون مختلف گانوں پر پرجوش انداز میں اپنی طلاق کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رقص کرنے والی خاتون کا تعلق امریکا سے بتایا گیا ہے جو کہ وہاں ایک اسٹور میں نوکری کرتی ہیں، تاہم خاتون کی اپنے شوہر سے طلاق کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

یہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Divorce

Celebration

Woman

Video Viral