Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم برسات ، کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

30 جولائی سے 2 اگست کے دوران مون سون سسٹم کے تحت درمیانی سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 25 جولائ 2024 07:22pm

صبح سے چھائی کالی گھٹائیں برس پڑیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شاہ فیصل، کورنگی اور بہادرآباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی، طارق روڈ گلشن یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہو گیا۔

ملیر اور کورنگی میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، عزیز آباد، گولیمار، لیاقت آباد، سول لائنز سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 30 جولائی سے 2 اگست کے دوران مون سون سسٹم کے تحت درمیانی سے تیزبارشیں ہونے کا امکان ہیں، جبکہ ایک اور سسٹم 5 سے 7 اگست کے درمیان متوقع ہے۔

Rain

Karachi Rain

Rain Forecast

HEAVY RAINFALL