Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزدور کو کوئلے کی کان سے 80 لاکھ روپے کا ہیرا مل گیا

سب سے پہلے اپنا فرض اتاروں گا، مزدور
شائع 25 جولائ 2024 07:16pm
تصویر بی بی سی
تصویر بی بی سی

کروڑوں مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ آنے کے بعد مزدور کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ کان میں کھدائی کے دوران چمکتی ہوئی چیز ہیرا نکلی تو مزدور نے مستقبل کی پلاننگ بھی شروع کردیں۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کی ریاست مدھیا پردیش میں راجو گونڈ نام کا مزدور پچھلے کوئی دس سال سے کوئلے کی کانوں میں کھدائی کر رہا تھا اور ہمیشہ سے اس کی خواہش تھی کہ اس کے ہاتھ ہیرا لگ جائے تاکہ اس کے غربت کے دنوں کا خاتمہ ہوجائے۔

دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا دریافت

رپورٹ کے مطابق بھارتی مزدور راجو گونڈ پر 5 لاکھ روپے کا قرض چڑھا ہوا ہے جس حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ اس ہیرے کی رقم سے وہ سب سے پہلے اپنا قرض اتارے گا۔

راجو کو کھدائی کے دوران 19 عشاریہ 22 قیراط کا ایک بڑا ہیرا ملا۔ اس ہیرے کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرکاری نیلامی میں مذکورہ ہیرے کی قیمت تقریباً 95 ہزار 570 ڈالر ( پاکستانی ڈھائی کروڑ سے بھی زائد ) لگے گی۔

لیزر کے زریعے کچرے کی خزانے میں تبدیلی

رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح راجو گونڈ اپنے کام کے لیے معمول کے مطابق کان میں گیا اور قیمتی پتھروں کو ڈھونڈنے کے لیے کھدائی کا آغاز کیا، کام کے دوران اسے اچانک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی، جب اس نے وہ چیز صاف کی اور پانی سے دھوئی تو معلوم ہوا کہ یہ قیمتی ہیرا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنا شہر میں بھارتی حکومت ہیروں کے کانیں نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) لوگوں کو لیز پر دیتی ہے تاکہ کھدائی کر کے ہیرے نکالے جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی اگلی نیلامی میں اس قیمتی ہیرے کو فروخت کیا جائے گا اور ٹیکس کٹوتی کے بعد باقی رقم راجو کو سونپ دی جائے گی۔

راجو کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں، میں اس رقم سے گھر بناؤں گا، اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گا۔

india

Indian man

diamond found

panna mines