Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نعمان اعجاز نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی

اداکار نے دوسری شادی کے اعلان کے پیچھے وجہ بھی بتا دی
شائع 25 جولائ 2024 06:35pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کے سینئر شوبز اداکار نعمان اعجاز نے اپنی دوسری کی خبر پر یوٹرن لے لیا۔

نعمان اعجاز اکثر اپنے تبصروں کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا جس کے بعد لوگوں کی توجہ ان کی طرف چلی گئی۔

اننت امبانی کی شادی، نعمان اعجاز کی ناقدین پر تنقید

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مگر اب نعمان اعجاز نے اپنی شادی کے دعوے کی خبر کو ایک مزاق قرار دے دیا۔

دوسری شادی کے اعلان سے یوٹرن لینے والے نعمان اعجاز نے کہا کہ انہوں نے جو کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، یہ صرف ایک مذاق تھا جس کا مقصد صرف تفریح کرنا لوگوں کا ردعمل جاننا تھا۔

نعمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری دوسری شادی کے اعلان کی خبر کسی نے بھی سنجدگی سے نہیں لی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ہم سب کو اچھے ہنسی مذاق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس شو میں کچھ نیا کرنے کا، مزاح لانے کا یہ میرا طریقہ تھا۔

nouman ijaz

2nd wedding

Denied rumors