Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر میل ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا گیا

ستمبر تک علامہ اقبال ایکسپریس میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی، پاکستان ریلویز
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 07:20pm

پاکستان ریلویزنےخیبرمیل ایکسپریس میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کا اضافہ کر دیا۔ کراچی سے لاہور تک کے مسافر نئی ڈائننگ کار کی سہولیات سے محظوظ ہو سکیں گے۔

نئی کار میں سیٹس کو مزید کشادہ بنایا گیا ہے، ڈائننگ کار میں مسافروں کے لیے نماز کی جگہ بھی مختص کی گئی ہے جبکہ ڈائننگ کار میں 40 کےقریب کھانےموجود ہوں گے۔

کار کے مینیو میں دیسی، اٹالین اور فاسٹ فوڈ آئٹمز شامل ہیں، جبکہ بیک وقت 34 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔

Pakistan Railway

railway stations