Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ریشم کا اصل نام کیا ہے؟ کئی دہائیوں بعد بڑا انکشاف

ڈراموں میں آنے سے قبل اپنا نام تبدیل کرنا پڑا، اداکارہ
شائع 25 جولائ 2024 05:47pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ریشم اکثر خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریشم نے اپنا اصل نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

ریشم کی خلیل الرحمان قمر پر لفظی تیروں کی بوچھاڑ

اداکارہ کے پرستار ان کے کیرئیر کے آغاز سے ہی ریشم کے نام سے جانتے ہیں، اور انہوں نے اس سے قبل کبھی اپنے نام پر کوئی گفتگو نہیں کی۔

لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنا رہی ہوں

مگر اس بار ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے کئی دہائیوں بعد اپنا اصل نام بتا کر انکشاف کیا ہے۔

ریشم نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ریشم نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق فیصل آباد سے ہے، تاہم فلموں کی دنیا میں آںے سے قبل ان کے اہلخانہ لاہور منتقل ہوچکے تھے۔

اداکارہ نے اپنے نام سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام صائمہ ہے اور شوبز میں آنے سے قبل انہیں اپنا نام بدلنا پڑا۔

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کا پہلا ڈراما پی ٹی وی پر نشر ہوا تو اس سے قبل ہی ان کی بڑی بہن نے ان کا نام تبدیل کیا اور بڑے غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا۔

Resham

real name

Actress

revealed