Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کار میں 4 سال کے بچے کے دم گھٹنے کا کیس، تایا اور پھپھو عدالت سے فرار

ملزمان فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہوگئے، پولیس کی موجودگی میں ایسا ہونا تشویشناک ہے، عدالت
شائع 25 جولائ 2024 05:33pm

گلستان جوہر میں کار میں چار سال کے بچے کے دم گھٹنے کے کیس کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی ملزمان میں بچے کا تایا خلیق اور پھپھو میں ارجمند شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی مدعی مقدمہ کاکہنا ہے کہ ملزمان فیصلہ سننے کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگئے، پولیس کی موجودگی کے باوجود ایسا ہونا تشویشناک ہے۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کی کہا کہ یہ قتل کے زمرے میں آتا ہے، ملزمان نے کار سے اپنے بچے اتارے لیکن میرے بچے کو نہیں اتارا، واقعہ 15 جون کو پیش آیا تھا، تین گھنٹے میرا بچہ بند کار میں رہا ہے جس کے سبب کو جان کی بازی ہار گیا ۔

karachi

Karachi Police

district and session court