Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپال طیارہ حادثے میں صرف پائلٹ کیسے معجزاتی طور پر بچا؟

اسپتال میں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہوگئی بتائی گئی ہے
شائع 25 جولائ 2024 05:31pm
تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی

جہاز حادثے میں کسی مسافر کے بچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، اور جہاں تک پائلٹ کی بات ہو تو سب سے زیادہ خطرہ اسی کو ہوتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک طیارہ حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

پائلٹ نے 165 افراد سے بھرا مسافر طیارہ کھیتوں میں اتار دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 جولائی کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے طیارے حادثے یش رتنا نامی پائلٹ حیران کن طور پر زندہ بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق سامنے آئی ہے، حادثے کے بعد نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

طیارہ لینڈنگ گیئر فیل ہونے کے بعد پرندوں سے ٹکرایا، رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز اڑان بھرتے ہی رن وے پر کریش ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

لیکن حادثے میں کرشماتی طور پر 37 سالہ پائلٹ بچ گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہوگئی ہے۔

حادثے کے بعد پائلٹ کو فوری طور پر فوجی ایمبولینس میں کھٹمنڈو میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ منیش رتنا کی حالت خطرے سے باہر ہے، مگر ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

Nepal

Plane Crash

Pilot

saved