عمران خان نے پیغام دیا ہے عوام نئے الیکشن کی تیاری کرے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں، عوام نئے انتخابات کی تیاری کرے۔
راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کے سامنے کنول شوزب نے سفارشات رکھی ہیں، جس پر عمران خان نے اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف درخواست دائر کردی
انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو عمران خان کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ نئے انتخابات کی تیاری کریں، نئے انتخابات ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، عمران خان چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں، یہ ڈوب گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فوج کو پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے دھکیل دیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جس طرز پر ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، انہوں نے جو اپنا کردار فرض کیا بحیثیت وزیر خزانہ یا بحیثیت وزیر اطلاعات یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ حکومت فیل ہوگئی ہے اور یہ اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی، عوام اور پاک فوج کو کبھی آمنے سامنے نہیں آنا چاہیے۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر جزوی عملدرآمد، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمان میں علامتی بھوک ہڑتال کرنے والے ارکان کو سراہا ہے، ہمارے کیمپ کا مقصد ہمارے تمام اسیران کی رہائی، مہنگائی کے خلاف اور پاکستان میں امن قائم کرنا ہے، اس کا واحد حل صرف نئے انتخابات ہیں، عمران خان نے سب کو یہ پیغام دیا کہ کل کی جو کال تحریک تحفظ آئین نے دی ہے اس کو کامیاب بنائیں، پر امن احتجاج کریں، ہمارے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں، عمران خان نے ہمارے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ، رؤف حسن و دیگر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اس موقع پر پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بشریٰ بی بی کو ہدف بنانا شرمناک ہے، بشریٰ بی بی کو ہدف بنایا گیا تاکہ عمران خان کو توڑا جاسکے، عوم چوہدری عدت کیس میں گواہ بن گیا اور جھوٹ بولتا رہا، بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے کا مقصد عمران خان کو ٹارچر کرنا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا واضح پیغام
بیرسٹر گوہر نے واضح کر دیا کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ لاقانونیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوکر رہے گی ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے احتجاج بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا پی ٹی آئی کے بارے میں مخالفین کہتے تھے اس پر پابندی لگائیں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل ہوا اور پی ٹی آئی ایک پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے ۔ ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی بن کر ابھریں گے۔
Comments are closed on this story.