Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کملا ہیرس کو براک اوباما کی طرف سے گرین سگنل کب ملے گا؟

سابق امریکی صدر کا خیال ہے کملا کے لیے ٹرمپ کو ہرانا ممکن نہیں تاہم جلد اُن کی حمایت کا اعلان کریں گے۔
شائع 25 جولائ 2024 04:38pm

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کے لیے سابق صدر براک اوباما کی طرف سے اب تک گرین سگنل نہیں ملا۔ سابق صدر نے اب تک کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق براک اوباما سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس نہیں ہراسکتیں تاہم وہ جلد کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کا ارادہ رکھتے ہیں۔

براک اوباما نے نجی طور پر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار مکمل حمایت کی ہے اور وہ کملا ہیرس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دونوں کی ٹیم نے انتخابی مہم میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براک اوباما بھی کملا ہیرس کی جلد توثیق کریں گے، وہ ممکنہ طور پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شریک بھی ہوں گے۔

Kamala Harris

green signal

OBAMA ENDORSEMENT

INCAPABLE