Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے
شائع 25 جولائ 2024 04:32pm

سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لیا جائے۔

انجینئر قاضی محمد سلیم کی جانبب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے از خود نوٹس لیا جائے اور سپریم کورٹ مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے۔

عمران خان نے فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف درخواست دائر کردی

درخواست میں مؤقاف اپنایا گیا کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے، موجودہ غیر یقینی کی صورتحال ملک کیلئے خطرناک ہے، موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کردار ادا کرے۔

ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ، قانون طلب

درخواست میں کہا گیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Dialogues Between Political Parties