Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

آج نیوز کی خبر پر نوٹس، اسلام آباد میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بننے شروع

شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمد علی رندھاوا
شائع 25 جولائ 2024 04:25pm

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے آج نیوز کی ڈیتھ اینڈ برتھ رجسٹریشن سروسز کی معطلی کی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سرٹیفیکیٹس کا اجرا بحال کروا دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیئرمین نادرا سے فوری رابطہ کیا، جس کے بعد شہریوں کو ایم سی آئی سروسز فوری بحال کردی گئی ہیں۔

نازیبا ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کی فلک جاوید سے آن لائن جھڑپ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر حکم جاری

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے نادرا کے تمام واجبات فوری ادا کردیے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے حکام کو آئندہ نادرا کے واجبات ادا کرنے کے لیے مستقل اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی

محمد علی رندھاوا کی ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد

Death and Birth Certificates