بانی پی ٹی آئی نے سیلاب کے نام پر جو 5 ارب بٹورے وہ کہاں گئے، شرجیل میمن
سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب کی روک تھام اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے نام پر پانچ ارب جمع کیے تھے، وہ کہاں گئے۔ ایف آئی اے تحقیقات کرے۔
کراچی میں میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ یہ پیسے ملک میں انتشار پھیلانے پر خرچ کیے گئے۔ ہم کبھی آر ٹی ایس بیٹھنے سے اقتدار میں نہیں آئے۔ ہم نے کبھی ججز کو بُرا نہیں کہا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کرتے رہنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ چار دن میں پیپلز بس سروس کے چار نئے روٹ شروع کیے ہیں۔
سندھ کے وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی پی پیز سے نئے معاہدے کیے جائیں۔ سندھ حکومت سیپرا کو بحال کر رہی ہے۔
ایک سوال پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگست میں 2 لاکھ سولر پینل کی تقسیم شروع کی جارہی ہے۔ پینل کی فراہمی کے لیے قرض پر سود سندھ حکومت ادا کرے گی۔ سولر پارک اور الیکٹرک بائیکس کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرِ توانائی نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔ سولر سسٹمز پر پر ٹیکس نہ لگانے پر وزیرِاعظم کے شکر گزار ہیں۔
Comments are closed on this story.