Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا چوپڑا ایک نئی ویڈیو میں نم آنکھوں کے ساتھ، مداح پریشان ہو گئے

وہ آج کل فلم کی شوٹنگ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں
شائع 25 جولائ 2024 03:40pm

بالی وُڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اکثر مختلف تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے اپنی ذاتی زندگی نے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔

پریانکانے سوشل میڈیا پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے ،جس نے ٓمداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ ان کو پیغامات بھیج رہے ہیں۔

طلاق کی پوسٹ والے معاملے کے بعد ابھیشیک نے ایشوریا کو حیران کردیا

ویڈیو میں پریانکا گاڑی میں بیٹھے ہوئے ریکارڈ نگ کروا رہی ہیں۔ وہ اداس نظر آرہی ہیں اور ان کی آنکھیں بھی تھوڑی سی نم ہیں اور وہ ہلکی سی مسکراہٹ دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ان کے بال گیلے ہیں ،جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ابھی ابھی نہا کر آئی ہیں ۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں آج صرف محسوس کررہی ہوں ، متحرک رہیں۔

ان کے مداح اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔ اور پیغام دے رہےہیں کہ وہ بہت مضبوط ہیں اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ ایک صارف نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب سے اچھی ہیں اور اچھا کر رہی ہیں۔

اس وقت پریانکا اپنی فلم “دی بلف “کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسڑیلیا میں ہیں۔ ان کےہمراہ ان کی بیٹی مالتی اور والدہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle