Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کی پوسٹ والے معاملے کے بعد ابھیشیک نے ایشوریا کو حیران کردیا

بھارتی اداکار ان دنوں ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں کے باعث توجہ میں ہیں
شائع 25 جولائ 2024 03:04pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن جہاں طلاق کی پوسٹ لائک کرنے اور اہلیہ سے خراب تعلقات کی بنا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں اب اہلیہ کو ’سرپرائز‘ بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے سے متعلق ایک اور خبر نے بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں اداکار نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دے دیا ہے۔

17 برس کی شادی میں جہاں دونوں نے خوب توجہ سمیٹی ہے، وہیں اب دونوں کے رشتے میں دراڑ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے اہلیہ کو سرپرائز دیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے وہ نمبر پلیٹ اپنی نئی گاڑی پر لگوائی ہے، جو کہ ایشوریا کو بے حد پسند ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے ایشوریا کے لیے سرپرائز قرار دیا جا رہا ہے۔

ایشوریا رائے زخمی حالت میں کانز 2024 میں شرکت کے لیے روانہ

حیرت انگیز طور پر اس نئی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے آخری 4 ہندسے کچھ یوں ہیں، 5050۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔

ووٹ ڈالنے بھی اکیلی آئیں، کانز میں بھی تنہا، کیا ایشوریا اور نند کی لڑائی شدت اختیار کر گئی؟

جہاں اداکار نے سرپرائز دیا وہیں ان تمام گردش کرتی خبروں کو مٹی تلے دفن کر دیا ہے جن میں دونوں کے درمیان طلاق کی بازگشت تھی۔

واضح رہے اس سے قبل ایشوریا رائے کے پاس مرسڈیز بینز ایس کلاس موجود تھی، جسے اداکارہ نے حال ہی میں فروخت کردیا ہے۔

Divorce

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

rumors

Surprise

New car