Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنیل شیٹی نے بیٹی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر کاسٹنگ ڈائریکٹر کو بنگلہ دے دیا

وہ ایک بہترین انسان ہیں، جس کی وجہ سےمیرا کیریئر اوپر کی طرف آگیا
شائع 25 جولائ 2024 03:02pm

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی ننے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کو اپنی پہلی فلم ”ہیرو“ میں کاسٹ کرنے پر آرام نگرمیں اپنا بنگلہ معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کو تحفے میں دے دیا تھا۔

مکیش چھابڑا آج ایک بہترین کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی کامیابی سنیل شیٹی کے مرہون منت ہے۔

یوٹیوب چینل پر بھارتی ٹی وی پر ایک پوڈ کاسٹ میں مکیش نے انکشاف کیا کہ کس طرح سنیل نے اس کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اوراپنا پرانا دفتر قائم کرنے میں ان کی مدد کی۔

جب مکیش چھابڑانےکاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پرآگے بڑھناشروع کیا تو سنیل شیٹی، جو ممبئی کے بہترین انسانوں میں سے ایک ہیں،اور وہ بہت سے لوگوں کے منظر عام پر آئے بغیر کام آتے رہتے ہیں ۔ انہوں نےآرام نگر میں 160 کے نام سے ایک بنگلہ بنایا تھا۔ اس وقت وہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ”ہیرو“فلم کر رہا تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ تم اتنے چھوٹے سے دفتر میں کیوں کام کر رہے ہو، آرام نگر میں میرا بنگلہ لے لو۔ میں نے کہا کہ میں بہت دباؤ میں ہوں. تو انہوں نے کہا، فکر نہ کرو، بس اچھا کام کرتے رہو۔

سنیل شیٹی ویلفیئر کے کام کرتے رہتے ہیں اور کسی کوبھی نہیں بتاتے ہیں۔ اںہوں نے آرام نگر میں اتنا بڑا بنگلہ دینےکا کرایہ بھی نہیں لیا۔ بلکہ کہا کہ، کرایہ کی فکر مت کرو۔ تم نے میری بیٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، بس یہ بنگلہ لے لو،’’ مکیش نے کہا۔

سلمان خان کی زندگی میں ایک اور لڑکی آ گئی

ہم نے وہاں اپنا کام شروع کیا، دفتر کی مرمت کروائی، اس کو سجایا، ایک نیا لوگو بنایا، اور دفتر کا افتتاح کیا۔ اس کے بعدراجکمار راؤ جیسے بہت سے اداکار آئے۔ میں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر کمپنی بنائی۔ آہستہ آہستہ ہمارا کام کا دائرہ پھیلتا گیا اور آج ہمارے دفاتر چندی گڑھ، دہلی اور لندن میں ہیں۔ مکیش نے کہا

یاد ر ہے کہ مکیش چھابڑا آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مشہور گانے ”دل بیچارہ“ سے ہدایت کار بنے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle