اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26جولائی کو احتجاج کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے
اسلام آباد:پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، وکیل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 26 جولائی کے احتجاج کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پی ٹی آئی کل احتجاج کرنا چاہتی ہے لیکن کل تک کے لیے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا۔ وکیل نے بتایا کہ چیف جسٹس نے درخواست منظور کی تھی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پوچھا کہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.