Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے سیلاب کا خطرہ، سڑکیں بند، ریلوے سروس معطل

ریلوے ٹریک بہہ گیا، ہرنائی سنجاوی روڈ دوسرے دن بھی بند، دریائے ناڑی سے 47 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے لگا
شائع 25 جولائ 2024 02:26pm

گزشتہ شب ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سناڑی اور اسپن تنگی کے درمیان ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔ لیویز کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹریک بارش کے پانی میں بہہ جانے کے باعث ہرنائی سبی ریل سروس معطل ہوگئی ہے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی سنجاوی روڈ دوسرے روز بھی بند ہے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بحال نہیں ہوسکی ہے۔

محکمہ آب پاشی کے حکام نے بتایا ہے کہ دریائے ناڑی میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوچکی ہے۔ پانی کا بہاؤ 47 ہزار کیوسک ہے۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

heavy rains

Train service suspended

FLOOD FEARED

ROADS BLOCKED

HANAI