Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بچوں کے ناخن وقت پر کاٹنا کیوں ضروری ہے؟

ناخن کے اندر چھپے جراثیم منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر کئی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں
شائع 25 جولائ 2024 01:45pm

چھوٹے بچے بہت نازک ہوتے ہیں ان میں قوت مدافعت بھی کم ہوتی ہے۔اس لیے وہ جلد اور اکثربیما رپڑجاتےہیں ۔ بچوں کے ماہرین بچوں کی خوراک کے ساتھ ساتھ انکی جسمانی صحت پر بھی زور دیتے ہیں۔اور اس کے لیےصفائی ستھرائی لازمی ہے، نہ صرف ماحول کی بلکہ جسم کی بھی۔

بات جب جسمانی صفائی کی کی جائے، تو اسمیں سب سےپہلے ناخن آتے ہیں ۔ کیونکہ ناخن کے اندر چھپے جراثیم منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اور کئی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

پڑھائی میں بچوں کی دلچسپی پیدا کریں، انہیں اس سے دور نہ بھگائیں

چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے تراشنا بہت ضروری ہے، لیکن والدین انہیں اپنی مصروفیا ت یا معمولی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، جس سے ناخن بڑھ جاتے ہیں اور ساتھ ہی بچے کےلیے بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ آہیے جانتے ہیں کہ بچوں کے ناخن کاٹنا کیوں ضروری ہے؟

پیٹ کے کیڑے

بیکٹریا اور گندگی بڑے ناخنون کے اندر گھس کر آسانی سے گھر بنا لیتی ہیں۔ ایسے میں بچہ جب اپنے منہ میں ہاتھ ڈالتا ہے تو یہ تمام جراثیم اس کے پیٹ میں داخل ہو سکتےہٰؐیں جو آگےچل کر پیٹ کے کیڑوں اور درد کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچے کے ناخن کاٹتے رہیں۔

چوٹ کی روک تھام

چھوٹےبچو ں کےناخن بڑھنے کی رفتار تیز ہوتی ہےاور اگر انہیں وقت پر نہ کاٹا جائے تو یہ لمبے اور نوکیلےبن کر بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،

۔## بیکٹریل انفیکشن

لمبے ناخنوں کے اندر پھنسے ذرات ٹائیفائیڈ یا دیگر مہلک بیماری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اگر چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے کاٹے جائیں، تو ان بیماریو ں سےبچوں کو محفوط رکھا جاسکتا ہے۔

Women

children

Parents

lifestyle