Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
22 Rajab 1446  

نازیبا ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کی فلک جاوید سے آن لائن جھڑپ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر حکم جاری

چیف جسٹس نیلم نے ایف آئی اے سے رجوع کی ہدایت کردی، نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، ٓوزیراطلاعات پنجاب
شائع 25 جولائ 2024 01:40pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوئی جس کیلئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید پر الزام عائد کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سوشل میڈیا پر نازیبا مہم کے خلاف عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب عظمیٰ بخاری اور فلک جاوید کے درمیان آن لائن جھڑپ بھی جاری ہے اور ٹوئٹر پر انہوں ںے ایک دوسرے کو جوابات دیئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

جمعرات کوسماعت میں لاہورہائیکورٹ نے عظمی بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری تصویر کوٹویٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کی دہشتگرد دو بہنیں ہیروئن بن گئی، دہشتگردبہنوں کومطلوم بنا کر عدالتوں میں پیش کیاجاتاہے، سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مریم نوازکیخلاف نازیبا ویڈیو جاری کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے کارکنان نے طوفان بدتمیزی مچایا ہوا ہے، ہمارے لیے انصاف کا دوہرا معیار ہے، میں آج ایک وکیل اورپاکستانی کی حیثیت سےہائیکورٹ آئی ہوں، میں عدالت سے پوچھنےآئی ہوں کہ ہمیں انصاف کب ملے گا؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا مریم نواز،مریم اورنگزیب قوم کی بیٹیاں نہیں؟ ہمیں انصاف کون دے گا؟ ان کو15منٹ میں درخواست فکس ہونےکے بعدا نصاف مل جاتا ہے، کیا یہ انصاف صرف تحریک انصاف کوملنا ہے یا کسی اورکوبھی ملے گا۔

پاکستان

uzma bukhari

social media

social media campaign