Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی زندگی میں ایک اور لڑکی آ گئی

حال ہی میں مبینہ گرل فرینڈ کی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان اور ان کی فیملی نے شرکت کی ہے
شائع 25 جولائ 2024 01:17pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار سلمان خان جہاں حال ہی میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب ان کی مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے اینٹری دی ہے۔

اداکار اور ان کی فیملی کی جانب سے لولیا وانتور کی سالگرہ 24 جولائی کو منائی گئی تھی، جس میں سلمان خان سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا اداکارہ بھی ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی منسلک ہیں، تاہم لولیا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھنا تھا ’آئی لوو یو‘۔

سلمان خان کے رشتہ بھیجنے پر شادی سے انکار کرنے والی بھارتی اداکارہ کون؟

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا کو سلمان خان کی گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے، اگرچہ اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

ہندوستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔

بگ باس اوٹی ٹی 3: انیل کپور نے سلمان خان کے سیزن 2 سے زیادی ویوز حاصل کر لیے

دوسری جانب لولیا سے قبل کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔

جبکہ 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت بتا کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جب آپ ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔

Bollywood actress

Salman Khan

rumors

GIRL FRIEND

Iulia Vantur