Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرپٹو کرنسی، بھارتی چال باز نے امریکی خاتون کو 4 لاکھ ڈالر کا چُونا لگادیا

سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کئی شہروں میں جھاپے مار کر لکشیہ وِج اور ساتھیوں کو پکڑا۔
شائع 25 جولائ 2024 01:14pm

بھارت کے ایک کرپٹو کرنسی ہینڈلر نے امریکی خاتون کو چار لاکھ ڈالر کا چُونا لگادیا۔ امریکی خاتون نے دھوکے سے رقم ہتھیائے جانے پر بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کیا تھا۔

دو مال قبل تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ کئی شہروں میں چھاپے مارے گئے۔ امریکی خاتون کو جس کرپٹو کرنسی ہینڈلر نے دھوکا دیا وہ گینگ چلاتا ہے۔ نئی دہلی کا لکشیہ وِج کئی سال سے یہ دھندا کر رہا ہے اور اب تک متعدد افراد کو دھوکا دے چکا ہے۔

سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کئی شہروں میں چھاپے مار کر گینگ کے سربراہ لکشیہ وِج اور اؒس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ امریکی خاتون کو دھوکا دے کر ایک نیا کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ بنایا گیا جس میں اُن کے بینک اکاؤنٹ سے چار لاکھ ڈالر منتقل کروائے گئے۔

امریکی خاتون نے بھارتی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اُسے لکشیہ وِج نے بتایا تھا کہ کئی اداروں میں اُس کی رقم سے سرمایہ کاری کی جائے گی اور غیرم معمولی منافع حاصل ہوگا۔ چار لاکھ ڈالر پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ 12 لاکھ روپے کے مساوی ہیں۔

کرپٹو کرنسی :اربوں روپے کا فراڈ، ایف آئی اےکی بائننس کمپنی سے وضاحت طلب

12 سکینڈ میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی کرپٹوکرنسی چرانے والے دو بھائی

فراڈ سے حاصل دولت بٹ کوائن میں تبدیل کرکے لندن لانے والی خاتون کے خلاف کارروائی

criptocurrency

CBI

US Woman

INDIAN FRAUDSTER

$ 0۔4 MILLION

LAKSHYA VIJ