Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سارہ علی خان ایئرہوسٹس پربرس پڑیں، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کو غصے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے
شائع 25 جولائ 2024 12:10pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

معروف بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں، اس کی بڑی وجہ ان کی ویڈیو ہے، جس میں اداکارہ کا ناروا سلوک سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں سارہ علی خان کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں سارہ ایئر ہوسٹس کو گھورتی اور غصے کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر سارہ علی خان پر ایئر ہوسٹس نے نادانستہ طور پر شربت گرا دیا تھا، جس پر اداکارہ آگ بگولا ہوگئیں۔

گلابی لباس زیب تن کیے سارہ علی خان پر جوس گرا تھا، جس سے ان کا لباس بھی متاثر ہوا تھا، ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

سارہ علی خان اپنے ہی ”ماموں“ کے ساتھ شادی کی خواہشمند

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ویڈیو پر شکوک و شبہات محسوس ہوئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شوٹنگ چل رہی ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Instagram

Bollywood actress

Viral Video

Sara Ali Khan