Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج

عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے، درخواست
شائع 25 جولائ 2024 06:39pm

لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف آج لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی اور اسے خارج کردیا۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

9 may incident

PTI Social Media