Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کا شکار

فاسٹ بالر کی انجری کا جائزہ میڈیکل پینل لے گا
شائع 25 جولائ 2024 11:46am
تصویر بذریعہ: آئی سی سی/ پی سی بی/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: آئی سی سی/ پی سی بی/ فائل فوٹو

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔ آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔ پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ بھی لے گ۔

Injury

shahnawaz dhani

medical panel

examine