Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شارک بھی چرس کا نشہ کرنے لگی، نئی تحقیق میں بڑا انکشاف

سائنسدانوں کی جانب سے برازیل کے ساحل پر موجود شارکس پر کیا گیا تھا
شائع 25 جولائ 2024 11:32am
تصویر بذریعہ: کیوٹ شارک بوٹ
تصویر بذریعہ: کیوٹ شارک بوٹ

حال ہی میں ایسی متعدد شارکس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، ساتھ ہی خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

ذرائع کے مطابق برازیل کے ساحل پر موجود لاتعداد شارکس میں کوکین یعنی چرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کے سائنسدانوں کی جانب سے ساحل پر موجود 13 شارکس پر تجربہ کیا گیا تھا، جن میں 13 میں سے 12 شارکس میں کوکین ٹیسٹ کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔

ان شارکس میں کوکین کی بنیادی میٹا بولائٹ بینزوئلیکونائن کے مثبت نتائج سامنے آئے، جبکہ سائنسدانوں کا بتانا تھا کہ یہ دریافت فری رینج شارک میں کوکین کے حوالے سے پہلی دریافت معلوم ہو رہی ہے۔

منشیات سب سے زیادہ شارک کے پٹھوں اور بافتوں میں پائی گئی، جبکہ جگر میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب یہ منشیات شارک علاقے کی غیر قانونی لیبارٹریوں کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہی ہیں۔

قاتل شارک نے روسی شہری کی جان لے لی

تاہم اس حوالے سے اب تک تحقیقات جاری ہیں کہ منشیات کے شارک پر کس طرح کے اثرات ہو سکتے ہیں۔

brazil

cocaine

Fish

Scientists

sharks