Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میو اسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب، جنرل اسپتال کی ایم آر آئی آؤٹ آف آرڈر

سرکاری اسپتالوں کو ملنے والے بجٹ کی فراہمی میں تاخیر بھی محکمہ کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
شائع 25 جولائ 2024 10:35am
Lahore: Lack of facilities due to lack of attention in government hospitals - Aaj News

پنجاب بھر میں فیلڈ اور موبائل ہیلتھ یونٹس تو بن رہے ہیں مگر محکمے کی عدم توجہ کے باعث سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریض پریشان ہیں۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات تو بہت کیے۔ کبھی فیلڈ اسپتال تو کبھی موبائل ہیلتھ یونٹ اور اب ادویات کا وئیر ہاؤس۔۔ مگر سرکاری اسپتالوں پر توجہ نہ ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔

میو اسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب، جنرل اسپتال کی ایم آر آئی آؤٹ آف آرڈر، جبکہ سروسز اسپتال میں ادویات اور بیڈز کی کمی نے مریضوں کا حال بے حال کر رکھا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کو ملنے والے بجٹ کی فراہمی میں تاخیر بھی محکمہ کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔