Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نتاشا کی پوسٹ پر ہاردک پانڈیا کا جواب

صارفین کا ردعمل بھی سامنے آگیا
شائع 25 جولائ 2024 10:44am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہاردک پانڈے اور نتاشا اس وقت اپنی شادی اور طلاق کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں۔

حال ہی میں نتاشا نےانسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جس میں وہ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ کسی تفریحی پارک میں گھوم رہی ہیں۔ اب ان تصاویر پر ہاردک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہاردک نے ان تصاویر پر ایک نہیں بلکہ دو دو بارتبصرہ کیے۔

ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کےبعد نتاشا اپنے بیٹے کے ساتھ تفریحی دن گزارنے کے لیے روانہ

پہلی بار بھارتی کر کٹر نےاس تصویر پر ہارٹ کا ایموجی بنایا اور دوسری بار پھرکمنٹ میں ہارٹ کے ایموجی کے ساتھ اپنے جذبات کٓا اظہار کیا۔ ہاردک کے بھائی کمال پانڈیا نے بھی اس تصویر پر ہارٹ کا ایموجی بنایا۔

ہاردک کے تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اوراس پر انہوں نے اپنی ہمدردیاں ہاردک کے ساتھ وابستہ کردی ہیں۔ کئی صارفین نے اس کے جواب میں رونے والے ایموجیز بنائے ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں ہاردک کی حالت دیکھ کر رونا آرہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، جب ہاردک نفرت نہیں دکھارہے تو ان کے خلاف نفرت پھیلانا بند کردو۔ علیحدگی ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک اور نتاشا نے شادی کے چار سال بعد ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ علیحدگی کے اعلان کے بعد نتاشا اپنے بچے کو لے کر ممبئی سےاپنے آبائی شہر سربیا چلی گئیں۔

india

entertainment

lifestyle

hardik pandya