Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کا خطرہ، امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کا مشورہ

محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2024 11:09am

امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں انہیں ہدایت کی کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

بھارت کے لیے ایک نظرثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکی شہری بھارت میں احتیاط کریں بعض کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسٹیت ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا ہے جس کے مطلب ہے کہ بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور شہری بدامنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جموں اور کشمیر کا مرکزی علاقہ (مشرقی لداخ کے علاقے اور اس کے دارالحکومت لیہہ کے علاوہ) کا سفر نہ کریں۔ علاوہ ازیں مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کے 10 کلومیٹر، وسطی اور مشرقی ہندوستان اور تشدد اور جرائم اور منی پور میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔

بھارت میں ہسپانوی سیاح خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ’میرا چہرہ بگڑ چکا ہے‘

اس کے علاوہ، امریکی محکمہ نے امریکیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں کے سفر پر نظر ثانی کریں۔

ٹریلو ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ عصمت دری بھارت میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے مثلاً سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی حملے ہورہے ہیں، دہشت گرد بہت کم یا بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے پاس دیہی علاقوں میں اپنے شہریوں کو ہنگامی سروس فراہم کرنے کی محدود صلاحیت کا اظہار کیا ہے ۔ یہ علاقے مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر مغربی مغربی بنگال تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکی حکومت کے ملازمین کو ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

بھارت میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ شوہر کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی

india

foreign travel

India Amercia

بھارت میں غیرملکی غیر محفوظ

US revises travel advisory for India

بھارت کے لیے امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری