Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمیلا فاروقی اور مکیش امبانی کی تصویر وائرل کیوں ہو رہی ہے؟

معروف بھارتی شخصیت اور پاکستانی خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی کی فیملی پیرس میں موجود تھی
شائع 25 جولائ 2024 09:36am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

معروف بھارتی کاروباری شخصیت اننت امبانی کی شادی جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی تھی، وہیں اب مکیش امبانی اور پاکستان خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی کی ملاقات اور تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سیاستدان اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور مکیش امبانی کی ملاقات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے۔

شرمیلا فاروقی کے شوہر حسام شیخ کی جانب سے تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ان کی جانب سے لکھنا تھا کہ ’مکیش امبانی کے ساتھ‘۔

جبکہ اس تصویر میں مکیش امبانی کو اپنی پوتی کے ہمراہ اور شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر کو اپنے بیٹے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں فیملیز کی جانب سے اتفاقیہ ملاقات کی گئی تھی جہاں دونوں اپنے بچوں کو پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی فیملی ان دنوں پیرس میں اننت اور رادھیکا کی شادی کی دیگر تقریبات کے حوالے سے موجود ہیں۔

دوسری جانب رواں سال منعقد ہونے والے اولمپکس 2024 کی تیاریوں میں نیتا امبانی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Instagram

PARIS

Mukesh Ambani

Sharmila Faruqui

Disney Land

Photo Viral