Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچ کالونی پل پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج

ٹینکر میں موجود آئل جیٹ فیول تھا جو ایئر پورٹ جا رہا تھا، جرنل سیکریٹری ٹرک ایسوسی ایشن
شائع 25 جولائ 2024 10:03pm

کراچی میں گزشتہ رات بلوچ پل پر آئل ٹینکرالٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کو 15 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد ٹینکرکو ہٹا لیا گیا ہے۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں کار آئل ٹینکر کے نیچے دب گئی تھی۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ آئل ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج جاری ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی تھی۔

ٹرک ایسوسی ایشن کے جرنل سیکریٹری نے بتایا یہ جیٹ فیول تھا جو ایئر پورٹ جا رہا تھا۔

واقعے کے بعد بلوچ پل سے شہید ملت، کازوے آمد ورفت کے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند تھے۔ ٹریفک کوہینوچورنگی سےاختر کالونی کی جانب موڑاگیا۔ پولیس کے مطابق بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے آنےوالی ٹریفک کوشاہراہ فیصل کی جانب موڑ گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ درج

بلوچ کالونی میں آئل ٹینکر الٹنے کے واقعے کا مقدمہ متوفی سید اسد علی کے بھائی حید علی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامی کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مجھے رات گئے کامران نامی شخص کی کال آئی اور کہا کہ آپ کے بھائی کے ساتھ حادثہ ہوا ہے، میں جب راستے میں تھا پولیس نے مجھے کال کر کے کہا کہ جناح اسپتال پہنچیں، جناح اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ میرا بھائی گاڑی سمیت آئل ٹینکر کے نیچے دب کر جان سے گیا ہے۔

آئل ٹینکر کی غفلت اور لاپرواہی سے میرے بھائی اسد جان کی جان گئی ہے، پولیس نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر ،ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بلوچ کالونی پل کے اوپر پولیس اہلکاروں کی شدید غفلت

اس دوران پل کے اوپر پولیس اہلکاروں کی شدید غفلت نظر آئی، پولیس موبائل میں بیٹھا اہلکار سگریٹ جلا کر پیتا رہا۔ دوسری جانب حادثے کا شکارآئل ٹینکر سے آئل بھی نکالا جاتا رہا۔

پولیس کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے عوام کو دور رکھا گیا تھا جبکہ پولیس نے سگریٹ پینے والے شہریوں پر لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔ پولیس اہلکار نے سگریٹ جلا کر ماچس کی تیلی باہر پھینکی۔

ٹینکر کو ہٹانے کا آپریشن تعطل کا شکار

پولیس کے مطابق جب تک ٹینکر خالی نہیں ہوگا اسے نہیں ہٹایاجاسکتا، ٹینکر ہٹانے کے دوران ہلکی سی رگڑبھی آگ لگنےکاسبب بن سکتی ہے، متبادل ٹینکرکا انتظام کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ٹینکر کو خالی کرکے ہی ہٹایا جاسکتا ہے، رات کو لفٹرمنگوایا تھا لیکن آگ لگنے کے پیش نظر آپریشن روک دیا گیا تھا۔

عوام کے رش کےباعث ریسکیو کے کام میں مشکلات

ادھر ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار کوآئل ٹینکر کےنیچے سے نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے لیکن عوام کے رش کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کاسامنا ہے۔

karachi

بلوچ کالونی ٹریفک جام

baloch colony flyover

کراچی میں ٹریفک جام

قیوم آباد سے بلوچ کالونی