کیا آپ کا ٹیبل فین گندا ہوگیا ہے؟ اس پر جمی دھول صاف کریں
پیڈسٹل فین یا ٹیبل فین کا استعمال گرمیوں میں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اور گھر میں چھت کے پنکھے ہونے کے باوجود لوگ اسے ضرور خریدتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ تو یہ ہے کہ یہ پورٹیبل ہے، اور اسے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ ضرورت کی مناسبت سے لے جایا جاسکتا ہے۔ جس کی سہولت چھت کے پنکھوں میں نہیں ہوتی ہے۔ اوریہ زیادہ تیز ہوا بھی دیتا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ اس کی صفائی ہے، کیونکہ اس کے بلیڈز پر بہت جلدی گندگی اور مٹی جمع ہوجاتی ہے، جسے آسانی سے صاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ دھول کی وجہ سے اس کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے۔ توپھر اس کی صفائی کے طریقے جانتے ہیں۔
پنکھے کی جالی ہٹا دیں
صوفے کے کپڑوں سے دھبے ہٹانے کے آسان ٹوٹکے
پیدسٹل فین کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کی اوپر کی جالی ہٹا دیں ۔ایک اسکریو ڈرایور کی مدد سے اس کے ارد گرد لگے اسکروز کو ڈھیلا کر دیں اور آہستگی سے ہٹا دیں اس کو الگ کر کے آپ آرام سے پنکھے کی صفائی کر سکتی ہیں۔
بلیڈ اور گرڈ کی صفائی
پنکھے کی جالی کو الگ کرنے کے بعد سب سے پہلے اس کی بلیڈ اور گرڈ کو صاف کریں۔ ایک صاف خشک سوتی کپڑے کی مدد سے اس کے بلیڈ کو صاف کریں اور اس پر جمی دھول کو ہٹائیں ۔ ایک برتن میں لیکویڈ ڈش واش لیں اور ایک اسکربر کو اس میں بھگو کر اس سے پنکھے کے پروں کو اچھی طرح صاف کریں۔ جب ان پر جمی مٹی اور دھول اچھی طرح صاف ہوجائے تو ایک خشک کپڑے سے اسے پونچھ لیں۔
پنکھے کی موٹر
پنکھے کی موٹر کو کسی ویکیوم کلینر سے صاف کریں ، جو کہ گاڑیوں کی صفائی میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اپ کے پاس ویکیوم کلینر نہٰیں ہے ،تو پھر ٹوتھ برش بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹوتھ برش کی مدد سے موٹر کے اندرونی حصوں اور کناروں کو صاف کریں ،جبکہ بیرونی حصہ کسی سوتی کپڑے سے۔
آخر میں پنکھے کی جالی کو صاف کریں
پنکھےکی جالی بھی اسی طرح صاف کی جاسکتی ہے ،جیسے بلیڈ اور گرڈ کو صاف کیا تھا۔ سب سے پہلے ایک سوتی کپڑے سے جالی پر لگی مٹی صاف کریں اور پھر لیکویڈ ڈش واش میں ایک اسفنج کو بھگو کر اس سے جالی کی اچھی طرح رگڑیں اور پھر پانی سے دھونے کے بعد صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔ جب یہ اچھی طرح سوکھ جائے تو اسکے پیچ کو دوبارہ پنکھے سے جوڑ کر انہیں پنکھے میں فٹ کر لیں۔ لیجئے آپ کا ٹیبل فین بالکل صاف ہوکر نیا دکھائے دینے لگا ہے۔
Comments are closed on this story.