Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مردہ خلائی مخلوق کے فنگر پرنٹس نے نئی بحث چھیڑ دی

مقامی کسانوں کو سال 2017 میں یہ مردہ خلائی مخلوق ملی
شائع 24 جولائ 2024 11:47pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرو میں ایک ایلین (مردہ خلائی مخلوق) نما مجسمے کے فنگر پرنٹ کا تجزیہ کیا گیا جس کے حقائق نے لوگوں کو چونکا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو میں ایلین ممی نامی مجسمہ برآمد ہوا جس پر پہلے تو یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ کوئی انسانی ڈھانچہ ہے لیکن بعد ازاں دعویٰ کردیا گیا کہ وہ مردہ خلائی مخلوق ہے۔

’خلائی مخلوق کا کہنا ہے کہ زمین کے گرد ایک رکاوٹ کے جو ہمیں وہاں تک پہنچنے سے روکتی ہے‘

رپورٹ کے مطابق پیرو میں مقامی کسانوں کو سال 2017 میں یہ مردہ خلائی مخلوق ملی جس کے بعد انہوں نے اس پر محققین کی توجہ دلائی۔ انہوں نے محققین کو اس ممی کی غیر معمولی خصوصیات کے بارے میں بتایا جن میں لمبی کھوپڑی اور تین انگلیوں والے ہاتھ شامل تھے۔

اس حوالے سے کولوراڈو کے ایک سابق پراسیکیوٹر اور موجودہ دفاعی وکیل جوشوا میک ڈویل نے نمونوں کی جانچ کی۔

جوشوا میک ڈویل نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق کی انگلیاں واقعی انسانی فنگر پرنٹ سے نہیں مل رہیں۔

تاہم، جنوری میں پیرو کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے فرانزک ماہرین نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نازکا کے علاقے میں پائی جانے والی چیز جسے مردہ خلائی مخلوق کہا جا رہا ہے اسے کاغذ، گوند، دھات، انسانی اور جانوروں کی ہڈیوں سے بنایا گیا تھا۔

fingerprint

Alien mummies

mystery