Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد عدم اعتماد کی طرف جائیں گے، اسد قیصر

دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اکثریت مل جائے گی، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 09:33am
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد عدم اعتماد کریں گے، اور ہم پھر شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے۔ چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی میں شدید اختلافات ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں بھی دوریاں ہیں۔ رہنماپی ٹی آئی اسد قیصرکا دعویٰ کہا تمام اسٹیک ہولڈرز شفاف الیکشن کے لیے مل کر بیٹھیں، ہمیں اگر مخصوص نشستیں مل گئیں تو عدم اعتماد لاکر شفاف الیکشن کرائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے تما اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں، یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں سیٹیں نہ ملیں لیکن دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اکثریت مل جائے گی۔

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر، تحریک انصاف کی ویب سے آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، تمام ادارے اپنی حد میں کام کریں۔

انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر دفاع عمر کے اس حصے میں پہنچ چکے ہیں جہاں ذہن ساتھ نہیں دیتا۔

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ

اسد قیصر نے کہا کہ پورا خیبرپختونخوا آج احتجاج پر ہے، کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکو کنٹرول نہیں ہورہے۔

عمران خان کا اعترافی بیان معافی کی جانب قدم ہے، خواجہ آصف

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ’چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی (نواز، شہباز) میں شدید اختلافات ہیں، زرداری صاحب اور بلاول بھٹو میں بھی اختلافات ہیں۔‘

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Reserved Seats Verdict