Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، نیئرحسین بخاری

ہم حکومت میں نہیں ہے مگر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، رہنما پی پی
شائع 24 جولائ 2024 11:18pm

پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کو آئین کے تحت کرنا ہوگا، پی پی رہنمانیئرحسین بخاری نے واضح کر دیا کہا کہ اگرحکومت آئین کے خلاف جا کرپابندی لگائی گی تو خود بھکتے گی۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ہم حکومت میں نہیں ہے مگر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، حکومت کوکوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے مشاورت کرنی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 8فروری کے الیکشن کے بعد ملک میں انتشار پھیلا، ہم نے پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ حکومت بنالو۔ ہمیں تو پی ٹی آئی کی حکومت سے مسئلہ نہیں تھا۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)