حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ
تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے۔ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔ تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔
Azam Nazeer Tarar
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.