Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکسوں سے کنگال عوام کے نمائندوں کیلئے 18 کروڑ کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

گیارہ رکنی فنانس کمیٹی نےنئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی
شائع 24 جولائ 2024 09:36pm

پنجاب اسمبلی 18 کروڑکی پرتعیش مہنگی گاڑیاں خریدنےکا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی زیرصدارات گیارہ رکنی فنانس کمیٹی نےنئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ۔

اسپیکر ملک احمد کے لیے 10 کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیےسوا 2 کروڑکی برینڈ نیو فارچونررخریدی جائیں گی۔

سیکرٹری اسمبلی کے لیے بھی برینڈ نیو فارچونرخریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہیں۔ 3 کروڑمالیت کے 2 ویگو ڈالے بھی اسپیکرکی سیکورٹی کےلیے خریدے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیرخزانہ مجتبی شجاع اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدرگیلانی نےاسپیکر کے لیے نئی گاڑیوں کی حمایت کی جبکہ فنانس کمیٹی میں شامل تینوں اپوزیشن ارکان نےمخالفت کی۔

رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ نےکہا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کےساتھ مذاق ہے۔اپوزیشن کی نمائندگی مخدوم شہاب الدین ،علی امتیاز وڑایچ اوراحمد مجتبی نےکی۔

Speaker Punjab Assembly