Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کیلئے کھڑے ہوں گے

چانسلر کی نشت کے لیے سابق برطانوی وزرائے اعظم بھی یونیورسٹی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
شائع 24 جولائ 2024 09:15pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

واضح رہے عمران خان 9 مئی کیس کے الزام میں اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک اس عہدے پر فائز رہنے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔

پہلی بار، چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے مطابق آن لائن مقابلے ہوں گے جس میں آکسفرڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو انتخابات میں لڑنے کا موقع ملے گا۔ عام طور پر سیاست دانوں کو ہی چانسلر شپ کی نشت دی جاتی ہے۔

عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعتیں ملتوی

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے مشیر سید زلفی بخاری نے بتایا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ عوامی مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن ضرور لڑنا چاہیے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اس کا اعلان عوامی سطح پر کریں گے اور جب ہمیں عمران خان کی طرف سے منظوری مل جائے گی اور اس کے لیے دستخطی مہم شروع کریں گے۔

عمران خان نے سنہ 1972 میں کیبل کالج آکسفورڈ سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1971 میں پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ 2005 میں عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2014 تک اس عہدے پر رہے۔

چانسلر کی نشت کے لیے سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی یونیورسٹی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

imran khan

Election

Oxford University

chancellor