Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوپہر کے کھانے کے بعد، شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی جس کیلئے بھوک ہڑتال کر رہی ہے وہ جیل میں کاجو، بادام ، دیسی مرغ کھا رہا ہے، لیگی رہنما
شائع 24 جولائ 2024 08:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے، دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ’جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ (عمران خان) جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے‘۔

زر اور زور سے آئی حکومت کو نکالنے کے 2 راستے ہیں، محمود اچکزئی

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد کی جاتی ہے۔‘

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عظمیٰ بخاری

انھوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے ان رہنماﺅں کو بانی چیئرمین کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے، یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔‘

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hunger Strike