Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ دھرنے کیلئے نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا

عمران خان جیل سے جلدی باہر نکلتے نظر نہیں آرہے نہ ہی اقتدار میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں، فیصل واوڈا
شائع 24 جولائ 2024 08:43pm

ایوانِ بالا کے رکن سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ دھرنوں میں نہیں آئیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی والوں کو پکڑتی جائے گی عدالتیں چھورٹی جائیں گی، مجھے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملتی نظر نہیں آرہیں، عمران خان جیل سے جلدی باہر نکلتے نظر نہیں آرہے نہ ہی اقتدار میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دھرنے کی باتیں کی ہیں، عوام اب ان کے ساتھ نظر نہیں آرہے، عوام اب اپنے بچوں، روزگار اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، وہ باہر نہیں نکلیں گے، نہ تو عدالتی احکامات اور نہ پی ٹی آئی یا ن لیگ کے اقدام سے کوئی فائدہ ہو رہا ہے۔

کیا اسٹبلشمنٹ ن لیگ کے ساتھ ہے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہر حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، ہماری پچھلی حکومت کے ساتھ بھی تھی۔

زر اور زور سے آئی حکومت کو نکالنے کے 2 راستے ہیں، محمود اچکزئی

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1994 سے لے کر آج تک جنہوں نے آئی پی پیز کا کانٹریکٹ سائن کیا وہ ایک کرمنل ایکٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ جمہوری سڑا ہوا بدبودار جنازہ ایکسپائرڈ لیڈرز کا زیادہ دیر نہیں چل سکتا‘، بہت سے لوگ مجھے اقتدار میں آگے نظر نہیں آتے، نئے لوگ آئیں گے۔

faisal vawda