Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عظمیٰ بخاری

اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 08:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے، اس سے دو ہاتھ آگےآپ ہیں‘۔

انھوں نے کہا کہ ’بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا تھا‘۔

پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا،جن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے ہیں‘، مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں مہنگے پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔

زر اور زور سے آئی حکومت کو نکالنے کے 2 راستے ہیں، محمود اچکزئی

پی ٹی آئی خاتون کارکن نیلی پری کا کامیڈین طاہر انجم پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، ویڈیو وائرل

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کےغنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کےخلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے آنسو بہانے ہیں، 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔‘

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)