Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

زر اور زور سے آئی حکومت کو نکالنے کے 2 راستے ہیں، محمود اچکزئی

پی ٹی آئی کے اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 09:18pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوسرے روز بھی دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ زر اور زور سے آئی حکومت کو نکالنے کے 2 راستے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری کوتاہی کی وجہ سے بحرانوں میں مبتلا ہے، اتحاد اس لئے بنا کہ حکومت چھینی جائے، اور آئین و قوم کی بالادستی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نکالنے کے 2 راستوں میں سے وہ راستہ اختیار کر رہے ہیں جس سے بدامنی نہ ہو۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جمعہ کو ہم نے پرامن طور پر احتجاج کرنا ہے، ہمیں آئین کی بالادستی کیلئےنکلنا ہے، امیدہےکہ پوری قوم ہمارے ساتھ نکلے گی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم آزادعدلیہ کیلئے آخری دم تک ساتھ کھڑے ہیں، حکمران عدالتی فیصلے کے بعد پاگل ہوگئے ہیں، ہم سے مخصوص نشستیں نہیں چھینی جاسکتیں، فارم 47 کی حکومت کو ہم نہیں مانتے، وزیراعلی پنجاب نےعدلیہ کو دھمکیاں دیں، اس پر توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

علامہ راجاناصرعباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے دلوں میں رہتا ہے، جمعہ کو پوری قوم اپنے حق کیلئےنکلے۔

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ بدھ کو دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری رہا، کیمپ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اسیران کی رہائی کے لیے لگایا گیا ہے، کیمپ میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرخان، سابق اسپیکر اسد قیصر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز سمیت متعدد اراکین موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا یہ عوام کی جماعت ہے، پابندی ان پر لگنی چاہیے جن کے اسٹیٹمنٹ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان مخالف استعمال ہوئے۔

امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی کو عوام نے منتجب کر کے ثابت کیا کہ یہ عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے، ہر غیر آئینی معاملے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت آئین معطل ہے، آزادی اظہار پر پابندی ہے، شہریوں کی آزادی پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

ہڑتالی اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور نااہل ٹولہ مسلط کیا گیا، جمعے کے روز ملک بھر میں پرامن احتجاج ہو گا۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hunger Strike