Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کے دوران پکوڑے بنا کر کھانے والے انوکھے چور، فریج میں رکھی پانی کی بوتلیں بھی خالی کرگئے

چوروں نے تسلی سے کئی گھروں میں کارروائی کی، بیڑی پی اور پان کھا کر تھوک گئے
شائع 24 جولائ 2024 06:31pm

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں چوروں نے 24 گھنٹوں میں نصف درجن سے زیادہ گھروں کو نشانہ بنایا اور ہر گھر سے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان تو چُرایا ہی، ساتھ ہی اپنی بھوک بھی مٹائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوروں نے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان اور رقم چوری کرتے ہوئے کھانے کے لیے فریج کی تلاشی لی اور پکوڑے بنا کر کھائے۔

چوروں کا یہ گروہ آرام سے کئی گھنٹے ہر گھر میں گزارتا اور بعض اوقات پان کھانے کے بعد وہیں تھوک بھی دیتا تھا۔

تاریخ کی مختصر ترین شادی، جوڑے کے درمیان صرف تین منٹ میں طلاق

پولیس حکام کے مطابق، نوئیڈا کے سیکٹر 87 کے جنتا فلیٹ سے 6 سے 7 چوری کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایک شہری شری رام ترپاٹھی ان متاثرین میں سے ایک تھے جنہوں نے کم از کم 40 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان کھویا۔

چوروں کے اس گینگ نے ترپاٹھی کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ مدھیہ پردیش میں تھے۔ چوروں نے سب سے پہلے گھر کے تالے کو جدید ترین آلات کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے توڑا جو کام کرتے وقت کوئی آواز پیدا نہیں کرتے۔

خوفناک مچھر نے اسرائیلیوں کی جانیں لینا شروع کردیں

چوری کے دوران انہوں نے شری رام کے گھر پر پکوڑے تیار کیے اور چوری کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔ واپسی پر، شری رام کو کچھ ٹشو پیپر ملے جو وہ پکوڑوں کو چکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

چوروں نے نوئیڈا کے سیکٹر 25 میں ریچا باجپائی کے گھر میں گھس کر ان کے تقریباً 3 لاکھ روپے کے زیورات چرا لیے۔

ریچا کے مطابق ان کے گھر میں موجود چوروں نے فریج سے پانی کی کئی بوتلیں خالی کر دیں۔ انہوں نے بیڑی پی، پان کھائے اور بھاگنے سے پہلے باتھ روم میں تھوک گئے۔

خاتون کو ملنے والی چاکلیٹ سے دانت نکل آئے

سنٹرل نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی ہردیش کتھیریا نے کہا ہے کہ جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Noida

Thieves

Pakoray