Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرلی

126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی بھی منظوری
شائع 24 جولائ 2024 06:24pm
فوٹو۔۔اے پی پی
فوٹو۔۔اے پی پی

وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظورکرلی ہے۔ اس کے علاوہ 126ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

کابینہ نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی حالیہ بہیمانہ کارروائیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں بچوں اور خواتین سمیت ہر شہری اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے۔

نیتن یاہو کے امریکا پہنچتے ہی سیکڑوں یہودی سراپا احتجاج، فلسطین کے حق میں نعرے

اجلاس میں ملکی کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے 126 ممالک کے لئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔

ٹی ایل پی کا فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان، حکومت اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر آمادہ

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان لاجسٹکس ، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ، واٹر ویسٹ مینجمنٹ ، اربن گرین ڈویلپمینٹ، متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی۔

federal cabinet

Palestine

Gaza War