Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری

سکے کی تصویر ان کے ایک فین پیچ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر سامنے آئی
شائع 24 جولائ 2024 06:19pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، انہیں بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وہیں اب کنگ خان کو پیرس نے بھی ایسے اعزاز سے نواز دیا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری کیا ہے جس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان کے نام اور تصویر کے دلچسپ سونے کے سکے کی تصویر ان کے ایک فین پیچ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر سامنے آئی اور دعویٰ کیا گیا کہ کنگ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے نام سے سونے کے سکے بنائے گئے۔

Bollywood

Shahrukh Khan

gold coin

big honor