Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریوں کی ہلاکت، مقامی وکیل نے کے الیکٹرک کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

کے الیکٹرک نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود ریکوری کے لئے لوڈشیڈنگ کی، خواستگزار
شائع 24 جولائ 2024 06:00pm

شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر مقامی وکیل نے کے الیکٹرک کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساؤتھ نے ایس ایس پی ساٶتھ اور سی ای او کے الیکٹرک کونوٹس جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان 30 جولائی کوجواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ کےالیکٹرک نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود ریکوری کے لئے لوڈشیڈنگ کی ،کراچی میں گرمی سے ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ، اور ان شہریوں کی موت کی ذمے دارکے الیکٹرک ہے۔

درخواست گزار نے اپیل کی کہ کےالیکٹرک کے سی ای او اوردیگرکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

K Electric

applicants