Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

حاضر سروس کیساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قوانین اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنی ہوگی، سرکولر
شائع 24 جولائ 2024 05:52pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکولر جاری کرکے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔

سرکولر میں کہا گیا کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں، معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکولر میں مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا، کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بننے بند

سرکولر کے مطابق ملازمین سے متعلق کسی معاملہ پر سیکرٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی، قومی اسمبلی کا کوئی ملازم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا۔ جب کہ حاضرسروس کیساتھ ریٹائرڈ ملازمین پر بھی قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

National Assembly

social media

Pakistan Politics