Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کو چاند پر پانی مل گیا

سائنسدانوں کے مطابق پانی کے مولی کیولز کی تعداد 41 فیصد ہے
شائع 24 جولائ 2024 05:46pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چینی سائنسدانوں کو حالیہ تحقیق کے دوران چاند کی مٹی کے نمونوں میں پانی کے آثار ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند مشن چینگ فائیو کے ذریعے زمین پر لائے گئے چاند کی چٹانوں اور مٹی کے نمونوں میں پانی کے مرکبات پائے گئے ہیں۔

چار انسان جو 52 سال سے چاند پر موجود ہیں

چین چاند کے پُراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایل ایم ون نامی مرکب میں پانی اور امونیم مولی کیولز پائے گئے ہیں، سائنسدانوں کے مطابق پانی کے مولی کیولز کی تعداد 41 فیصد ہے۔

واضح رہے چینی سائنسدان سال 2020 میں چانگ ای 5 روور اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد چاند سے چٹان اور مٹی کے نمونے لے کر آئے تھے،جس پر چینی سائنسدان تحقیق کررہے تھے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق چین سال 2030 تک چاند پر اپنے خلاباز اتارنے وہاں ایک سائنسی مرکز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

china

Moon

Water Found