Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس اولمپکس میں صرف دو روز باقی، ایفل ٹاور اولمپکس کے رنگ میں رنگ گیا

مشن پیرس اولمپکس کے لئے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور فائقہ ریاض نے اڑان بھرلی
شائع 24 جولائ 2024 05:33pm

پیرس اولمپکس میں صرف دو روز باقی رہ گئے۔ جہاں ایفل ٹاور اولمپکس کے رنگ میں رنگ گیا ہے وہیں اولمپک مشعل کو پیلس آف ورسیلز بھی لے جایا گیا ہے ۔

پیرس میں بیکری پر شیف اولمپک بریڈز تیار کی تیاریوں میں مصروف ہیں گویا کہ ہر سواولمپکس کے رنگ نمایاں ہیں ۔

کھیلوں کے میگا ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جمعے کو ہوگی ۔ فٹبال، ہینڈ بال، تیر اندازی اور رگبی کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ دیگر مقابلے گیارہ اگست تک جاری رہیں گے۔

مشن پیرس اولمپکس کے لئے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور فائقہ ریاض نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی ہے۔ 26 جولائی کو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ارشد ندیم اور کشمالہ طلعت 18 رکنی قومی دستے کی قیادت کریں گے۔

فائقہ ریاض 100 میٹر ریس میں ان ایکشن ہوں گی۔

ارشد ندیم کا گروپ راؤنڈ مقابلہ 6 اگست، فائنل 8 اگست جبکہ فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں 3 اگست کو حصہ لیں گی۔

کھیلوں کے سب سے بڑے میلے میں پاکستان کے 7 ایتھلیٹ تین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ، 3 شوٹرز اور2 سوئمرز بھی پاکستان کے 18 رکنی دستے میں شامل ہیں۔

دوسری جانب مخالفت کے باوجود فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو خوش آمدید کہہ دیا ہے۔

الجزیرہ اور فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق امانوئل میکرون نے فلسطینی اولمپکس کمیٹی اور فرانسیسی بائیں بازو کے چند قانون سازوں کی جانب سے اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا اسرائیلی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا فرانس کی ذمہ داری ہے، ’’میں ان تمام لوگوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جو ان کھلاڑیوں کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں اور انھیں واضح طور پر دھمکی دیتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو ایک خط بھیجا گیا تھا، جس میں اسرائیل کو اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

olympics 2024

OLYMPICS SECURITY

olympic athlete

paris olympics 2024