Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بننے بند

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نادار کے بیس لاکھ روپے کا نادہندہ ہے
شائع 24 جولائ 2024 05:11pm

اسلام آباد میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا سلسلہ رک گیا، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نادار کے بیس لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، نادرا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم سی آئی کی سروس معطل کردی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کی نااہلی کے سبب سروس معطل ہوئی ہے، ایک ہفتے سے وفاقی شہریوں کو ڈیتھ اینڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بند ش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نادرانےواجبات کی عدم ادائیگی پرایم سی آئی کی سروس معطل کردی کیونکہ ایم سی آئی نادرا کے 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹ سروس معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اسلام آباد